Saturday, May 25, 2024, 4:16 AM
**ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک **حادثے میں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت متعدد افراد ہلاک **پاسداران انقلاب کی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق **ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا **لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئیں؛ ایرانی حکام
بریکنگ نیوز
Home عالمی خبریں ’ناسا‘ نے بارش کے پانی میں ڈوبے دبئی، ابوظبی کی فضائی تصویریں جاری کردیں

’ناسا‘ نے بارش کے پانی میں ڈوبے دبئی، ابوظبی کی فضائی تصویریں جاری کردیں

متحدہ عرب امارات کے بعض علاقوں پر چند گھنٹوں کے دوران ایک سال کی بارش کے مساوی پانی برس گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ’ناسا‘ نے حالیہ بارشوں کے دوران دبئی، ابوظبی اور متحدہ عمارات کے دیگر شہروں اور علاقوں کی فضائی تصویریں جاری کردی ہیں۔ ان تصویروں میں متعدد علاقوں کو پانی میں ڈوبا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

ناسا کا کہنا ہے کہ سُست رفتاری سے بڑھنے والے طوفان نے یو اے ای کی تمام ریاستوں کو لپیٹ میں لیا اور پورے سال کی بارشوں کا پانی چند گھنٹوں میں برس گیا۔

ایک بیان میں ناسا نے بتایا کہ مصنوعی سیارہ لینڈ سیٹ 9 جب 19 اپریل کو اس خطے کے اوپر سے گزرا تب بہت سے علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے تھے۔ تصویروں میں دبئی اور ابوظبی کے علاوہ جبل علی کے علاقے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

فضائی تصویروں میں پانی کو نیلے رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔ ان تصویروں میں جبل علی کا صنعتی علاقہ بھی دیکھا جاسکتا ہے جو بندر گاہ کے جنوب میں واقع ہے۔ ناسا کا لینڈ سیٹ 9 مصنوعی سیارہ دنیا بھر میں زمینی وسائل کی نگرانی پر امور ہے تاکہ انسانی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ جامع منصوبہ بندی کی جاسکے۔

banner

بلدیہ دبئی کے ڈائریکٹر جنرل داؤد الحجری نے خلیج ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ اس ہفتے 34 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 220 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوگئی جو ایک سال کی بارش کے مساوی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2023