Wednesday, September 18, 2024, 9:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

سابق وزیراعظم سائفر اور عدت کیس میں سزا معطلی تک رہا نہیں ہوسکتے

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ اسکینڈل ضمانت منظور کرلی۔

عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنےکا حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا گیا ہے۔

عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا۔

banner

عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نیب نے اعتراف کیاکہ تحقیقات مکمل ہیں، ملزم کو مزید قید رکھنے سے فائدہ نہیں ہوگا، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق عمران خان ریکارڈ ٹیمپرنگ یا ٹرائل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرسکتے ہیں، نیب کے ان تحفظات سے متعلق ریکارڈ پر کوئی جواز موجود نہیں ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواست منظورکی جاتی ہے،عمران خان 10 لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں، ریفرنس سے متعلق عدالتی آبزرویشنز عبوری نوعیت کی ہیں، ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، وہ سائفر اور عدت کیس میں سزا معطلی تک رہا نہیں ہوسکتے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024