Saturday, April 19, 2025, 9:01 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 2 لاکھ سے زیادہ فالوورز والی سوشل میڈیا انفلوئنسر ‘ریل’ بناتے ہوئے کھائی میں گرکر ہلاک

2 لاکھ سے زیادہ فالوورز والی سوشل میڈیا انفلوئنسر ‘ریل’ بناتے ہوئے کھائی میں گرکر ہلاک

آنوی کامدار ریل بناتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہوگئیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ممبئی میں 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر آنوی کامدار ریل بناتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہوگئیں۔

آنوی پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھیں جو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سفر کے تجربات شیئر کیا کرتی تھیں، وہ ایک طرح سے ٹریول وی لاگر تھیں۔

آنوی کامدار نے 16 جولائی کو اپنے 7 دوستوں کے ہمراہ مون سون سیریز کے سفر کا آغاز کیا تھا جس دوران وہ مہاراشٹرا کی مشہور کمبھے آبشار گئیں، وہاں وہ مون سون سفر کی ویڈیو ریکارڈ کررہی تھیں کہ اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تقریباَ 300 سے 350 فٹ گہری کھائی میں جا گریں۔

ہنگامی طور پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی جس کے بعد انوی کو کھائی سے نکالنے کے لیے آپریشن شروع ہوا جو 6 گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد آنوی کامدار کو زندہ حالت میں کھائی سے نکالا گیا جو شدید زخمی تھیں۔

banner

آنوی کامدار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

دوسری جانب اگر آنوی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد کی بات کی جائے تو ان کے فالوورز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024