صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کے مطابق 2023 میں ہلاک ہونے والے 75 فیصد صحافی غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں مارےگئے۔
سی پی جےکا کہنا ہےکہ میڈیا کے لیے پچھلی پوری دہائی میں 2023 سب سے خطرناک سال تھا، دنیا بھر میں قتل ہونے والے 99 صحافیوں میں سے 72 فلسطینی تھے جوکہ غزہ میں جنگ کی رپورٹنگ کر رہے تھے۔
کمیٹی نے اپنی جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ اگر غزہ کی جنگ میں ہلاکتیں نہ ہوتیں تو عالمی سطح پر سال بہ سال صحافیوں کی ہلاکتوں میں کمی ہوتی۔
گزشتہ سال دسمبر میں سی جے پی نے بتایا کہ غزہ اسرائیل جنگ کے پہلے تین مہینوں میں اتنے صحافی ہلاک ہوئے جتنے ایک ملک میں پورا سال نہیں ہوتے۔
غزہ جنگ میں مجموعی طور پرکل77 صحافی ہلاک ہوئے جن میں 72 فلسطینی، 3 لبنانی اور 2 اسرائیلی شامل ہیں۔