43
محکمہ موسمیات نے اگست کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں سال اگست میں معمول سے 66 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ رواں سال بلوچستان میں اگست کا مہینہ خشک ترین رہا جب کہ خیبرپختونخوا، پنجاب میں اگست دوسرا خشک ترین ماہ رہا ہے
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 0.19 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا اور اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 30.44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔