Saturday, September 21, 2024, 6:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کوئی ڈیل نہیں کی، راستے سے نہیں ہٹوں گا، بات چیت کے لئے تیار ہوں،عمران خان کا جیل سے پیغام

کوئی ڈیل نہیں کی، راستے سے نہیں ہٹوں گا، بات چیت کے لئے تیار ہوں،عمران خان کا جیل سے پیغام

پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم اور چئیرمین پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے اٹک جیل میں عمران خان سے ملاقات کی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم میں شامل وکلا انتظار پنجوتھا، شعیب شاہین، نعیم پنجوتھا اور گوہرعلی اور عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرفیصل سلطان نے اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم سے ملاقات کی

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا انہیں جیل میں ناجائز ڈالاگیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگو کو تیار ہیں۔

 

banner

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت کا محور ہوگا کہ 90 دن میں الیکشن کیسے ہوں؟

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ عمران خان تندرست اور مکمل فٹ ہیں، ان کا پیغام ہے سیاسی استحکام آنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، میں نے کوئی ڈیل نہیں کی۔

شعیب شاہین نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرتے ہیں، انہوں نے کہا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا جن کے اثاثے باہر ہیں ڈالر بڑھنے کا انہیں فائدہ ہوا، میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی قوم کے لیے ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 13 ستمبر تک سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024