Friday, October 18, 2024, 2:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بارش کے باعث کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کر دیئے گئے

بارش کے باعث کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کر دیئے گئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ 10 ستمبر کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

بارش کے پیش نظر کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کر دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ 10 ستمبر کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ اگر دوبارہ بارش ہوتی ہے تو اس کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023ء کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت مقابلہ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا، بھارت کے نیپال کے خلاف دوسرے میچ میں بھی بارش کی وجہ سے کئی بار میچ روکنا پڑا۔

ایشیا کپ کے سپر 4 میچز کولمبو میں ہونے ہیں جہاں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، ایسے میں ان سبھی میچوں کو ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024