Saturday, October 19, 2024, 2:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیرقانون کی ملاقات، آئین کی بالادستی پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیرقانون کی ملاقات، آئین کی بالادستی پر زور

ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی وزیر قانون اور انصاف احمد عرفان اسلم سے ملاقات کے دوران عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور ملک میں آئین کی بالادستی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں نگران وفاقی وزیرقانون نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک میں عام

انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://publish.twitter.com/?query=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2FPresOfPakistan%2Fstatus%2F1698638367188279712&widget=Tweet

banner

بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کو سراہا کہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔

ایوان صدر کے مطابق نگران وفاقی وزیر سے ملاقات میں صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024