Saturday, September 21, 2024, 9:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فوج معمولی انداز سے بھی اپنی حد سے تجاوز نہیں کر رہی، ڈکٹیٹ نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

فوج معمولی انداز سے بھی اپنی حد سے تجاوز نہیں کر رہی، ڈکٹیٹ نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم نے کہا پاکستان میں تمام رجسٹرسیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آزاد ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غیرملکی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اورفوج باہمی احترام سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں فوج حکومت کو ہر اس معاملے پر اِن پُٹ دے رہی ہے جو ان سے مانگا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج معمولی انداز سے بھی اپنی حد سے تجاوز نہیں کر رہی، مجھے اب تک ایسا نہیں لگا کہ میری حکومت کو ڈکٹیٹ کیا جا رہا ہے، سکیورٹی اورمعاشی معاملات پرہم ساتھ کام کررہے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کو آگے بڑھانا ترجیح ہے، اپنےدائرہ اختیار میں رہتے ہوئے معاشی اورمالی معاملات چلارہے ہیں ، ہم اپنے آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

عام انتخابات سے متعلق انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کےتحت مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ضروری ہوتی ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل مناسب وقت میں مکمل کرلے گا، پاکستان میں تمام رجسٹرسیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آزاد ہیں۔

banner

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی بنیادی آئینی ذمہ داری انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے، آئینی طورپر حکومتی نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے کیونلہ تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024