Saturday, October 19, 2024, 2:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے جاتے جاتے بھی پاکستان کو مزید قرضوں کی دلدل میں دھنسا دیا

پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے جاتے جاتے بھی پاکستان کو مزید قرضوں کی دلدل میں دھنسا دیا

پاکستان کے قرض میں صرف جولائی کے دوران 907 ارب روپے کا اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیئے

by NWMNewsDesk
0 comment

جولائی میں پاکستان کے قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2023 کے اختتام تک حکومت پاکستان کے قرض کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے، جولائی 2023 کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا قرض ایک مہینے میں ڈیڑھ فیصد بڑھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب مقامی ہے جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024