Saturday, October 19, 2024, 12:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

سائفر معاملے کی تحقیقات کے سوال پر کہا کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ،پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر معاملے پر سوال و جواب ہوئے۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی کانگریس نے سائفر معاملے پر تحقیقات کا کہا؟ جس کے جواب میں نائب ترجمان نے کہا کہ ہم کانگریس شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے میں کوئی صداقت نہیں، یہ بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکیوں و دیگر اوورسیزپاکستانیوں کے اپنے مادر وطن دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ درخواست گزاروں کو ویزوں سمیت ہر ممکن قونصلر مدد فراہم کرتا رہتا ہے۔

banner

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ نیویاک، شکاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس کے قونصلیٹ سے ویزے لیے جاسکتے ہیں اور ویزا درخواستوں پر ساتوں دن 24 گھنٹے آن لائن کارروائی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024