Saturday, October 19, 2024, 6:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان کو جیل میں نیند نہیں آتی، چھت سے پانی گرتا ہے اور مکھیاں بھی ہیں: وکیل شیر افضل

عمران خان کو جیل میں نیند نہیں آتی، چھت سے پانی گرتا ہے اور مکھیاں بھی ہیں: وکیل شیر افضل

بشریٰ بی بی جیل میں ملنے گئیں تو ان پر بھی مقدمہ بنانے کی کوشش کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات اور اٹک جیل سے منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ اٹک جیل میں بی کلاس ہی نہیں ہے، یہ صرف تکلیف دینے کیلئےکیا جا رہا ہے، عمران خان کو جیل میں رات کو نیند نہیں آتی، انہیں جہاں رکھا گیا ہے وہاں چھت بھی نہیں اور مکھیاں بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حق ہے ہمیں اڈیالہ جیل منتقل کرکے بی کلاس فراہم کی جائے، بشریٰ بی بی جیل میں ملنے گئیں تو ان پر بھی مقدمہ بنانے کی کوشش کی گئی، الزام لگایا گیا کہ بشریٰ بی بی نے جیل اہلکار کو 20 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی۔

banner

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، بعد ازاں ایف آئی اے نے انہیں 19 اگست کو سائفر کی گمشدگی کے مقدمے میں بھی گرفتار کر لیا تھا۔

اسلام آباد آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر دی تھی تاہم سائفر کیس میں گرفتاری کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہ ہو سکی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024