Saturday, September 21, 2024, 1:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے حملے،پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے حملے،پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

امید ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی:آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے

ترجمان پاک فوج نے بتایا کپ حملوں کے دوران مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے 4 جوان بھی شہید ہوئے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق چترال میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں نے حملے کیے۔ شرپسندوں نے دو فوجی چوکیوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیوں سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

banner

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان صوبوں نورستان اور کنڑ میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت سے افغان عبوری حکومت کو بروقت آگاہ کیا گیا تھا، امید ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی،  پاکستان کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمےکے لیے پرعزم ہیں، فوجی جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024