Friday, October 18, 2024, 10:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

عدالت نے پرویز الٰہی کی فیملی سے ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا

پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا استدعا میں تفتیش کا کوئی ذکر ہی نہیں، پرویز الٰہی کے خلاف پولیس کے پاس کچھ تفتیش کرنے کے لیے ہے ہی نہیں

پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیگر مقدمے میں گرفتاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا، پرویز الٰہی مارچ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔پرویز الٰہی کی فیملی سے ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024