Saturday, October 19, 2024, 4:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عسکری ٹاور حملہ: سابق گورنر عمر سرفراز کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عسکری ٹاور حملہ: سابق گورنر عمر سرفراز کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کیس میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنما سرفراز چیمہ کے خلاف عسکری ٹاورپرحملہ اورجلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی جس دوران پولیس نے ملزم کی جیل سے طلبی کی درخواست کی۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ گلبرگ میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ملزم کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق گورنر عمر سرفرازچیمہ کو 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024