Saturday, September 21, 2024, 8:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے:حافظ نعیم الرحمان

بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے:حافظ نعیم الرحمان

بلاول اور آصف زرداری عوام کو بیوقوف نہ بنائیں

by NWMNewsDesk
0 comment

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب انتخابات وقت پر کرانے کی بات کرتے ہیں، جبکہ آصف زرداری حلقہ بندیوں کی بات کر رہے ہیں، بلاول اور آصف زرداری عوام کو بیوقوف نہ بنائیں، بلاول بھٹو زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مقامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، سب سے پہلے کے الیکٹرک مافیا کو پکڑنا چاہیے، نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے ظلم کی نشاندہی کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کیا گیا، ٹاؤن چیئرمینز کو اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں aسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، سٹریٹ کریمنلز خود ہر ماہ اپنا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024