Friday, October 18, 2024, 2:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ملک میں اس وقت ہر کسی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں: بلاول کا شکوہ

ملک میں اس وقت ہر کسی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں: بلاول کا شکوہ

جنرل فیض اورعمران کو معلوم نہیں تھا دہشت گردوں کو کراچی پہنچنے میں کتنا عرصہ لگے گا؟

by NWMNewsDesk
0 comment

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ملک میں اس وقت ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور یہ ہی میرا اعتراض ہے۔ ملک کو چلانے کا پرانا طریقہ چھوڑا جائے، اپنی ریاست اور شہدا کے ساتھ انصاف کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دوبارہ سراٹھارہے ہیں، امریکی اسلحہ افغانستان ہی نہیں ہمارے کچے کے علاقے تک بھی پہنچ چکا ہے،عمران دور میں دہشت گردوں کو دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، کیا جنرل فیض اورچیئرمین پی ٹی آئی کو اندازہ نہیں تھا کہ جن دہشتگردوں کو آباد کیا جائے گا ان کوکراچی پہنچنے میں کتنا عرصہ لگے گا؟
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ غلط فیصلہ کرنے والے اگرسیاستدان ہیں توان کا احتساب عوام کریں گے، اگرغلط فیصلہ کرنے والے دوسرے ادارے کے لوگ تھے تو وہ ادارہ ان کا احتساب کرے، ان دہشتگردوں کے واپس آنے کی کہانی کھلنی چاہیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024