Saturday, October 19, 2024, 10:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈیوس کپ فائنلز: کینیڈا ،آسٹریلیا، جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈزگروپ سٹیج میں فاتح

ڈیوس کپ فائنلز: کینیڈا ،آسٹریلیا، جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈزگروپ سٹیج میں فاتح

کینیڈا کی ٹیم نے سویڈن کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی

by NWMNewsDesk
0 comment

دفاعی چیمپئن کینیڈا ، آسٹریلیا،جمہوریہ چیک اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے ڈیوس کپ فائنلزکے گروپ سٹیج میں اپنے میچز جیت لئے ۔

دفاعی چیمپئن کینیڈا اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان گروپ اے کے میچز بولوگنا میں کھیلے گئے جس میں کینیڈا کی ٹیم نے سویڈن کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔

گروپ بی میں شامل ٹیموں آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان میچز انگلینڈ،مانچسٹر میں کھیلے گئے جس میں سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں 2 میچز سے فتح حاصل کی۔

گروپ سی کے میچز والنسیا میں کھیلے گئے جس میں جمہوریہ چیک کی ٹیم نے حریف جنوبی کورین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔

banner

اسی طرح گروپ ڈی کے میچزسپلٹ میں کھیلے گئے جس میں امریکا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں گروپ ڈی میں نیدرلینڈز نے امریکا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024