Saturday, October 19, 2024, 8:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اٹلی کے فٹبال کلب نے ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے پرفرانسیسی اسٹار پوگبا پر پابندی عائد کردی

اٹلی کے فٹبال کلب نے ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے پرفرانسیسی اسٹار پوگبا پر پابندی عائد کردی

پوگبا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو اُن پر 2 سے 4 سال کی پابندی لگ سکتی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس کی فٹبال ٹیم کے سٹار کھلاڑی پال پوگبا کو ڈرگ ٹیسٹ کے بعد عبوری طور پر معطل کردیا گیا ہے

20 اگست کو یوڈینسی کے خلاف میچ کے بعد اٹالین کلب یووینٹس کے 30 سالہ فرانسیسی کھلاڑی پال پوگبا کا ڈرگ ٹیسٹ لیا گیا تھا۔

اٹلی کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ٹربیوبل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوگبا کی ٹیسٹااسٹیرون کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ ان کے دوسرے سیمپل کے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار ہے۔

ڈوپنگ ٹریبونل کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کے بعد پوگبا کو عبوری طور پر معطل کیا گیا ہے، اگر اُن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو اُن پر 2 سے 4 سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔

banner

دوسری جانب پال پوگبا کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے بھی ایک آرگنائیزڈ کرائم گینگ کی جانب سے بلیک میلنگ کرکے فٹبال سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ان سے 11.1 ملین یورو مالیت کا بھاری تاوان طلب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024