Saturday, October 19, 2024, 8:36 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ کااعلان، صارف کی مرضی ہوگی جس کمپنی سے بجلی خریدے، چیئرمین نیپرا

توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ کااعلان، صارف کی مرضی ہوگی جس کمپنی سے بجلی خریدے، چیئرمین نیپرا

حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلےکرنے ہوں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستان مین بھی توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لانے کااعلان کردیا

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی وسیم مختار نے کہا توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لارہے ہیں، صارف کا جس کمپنی سے بجلی خریدنے کا ارادہ ہو وہ خریدے۔

اوور بلنگ پر انہوں نے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ تلخ فیصلےکرنے ہوں گے، اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اسٹاف کیخلاف کارروائی اور پرائیوٹ سیکٹر کو لانا ضروری ہے۔

چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزار میگاواٹ ہے، این ٹی ڈی سی کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت دیکھ کر بجلی حاصل کرتا ہے۔

banner

وسیم مختار نے مزید کہا کہ بجلی کے ریٹ کا فیصلہ عوامی سماعت کے بعد کیا جاتا ہے، نیپرا نےکبھی بھی کوئی فیصلہ بند کمرے میں نہیں کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024