Saturday, October 19, 2024, 2:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سائفر کیس: عمران خان کا ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

سائفر کیس: عمران خان کا ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

اٹک جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں چئیرمین پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا، 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں اور استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا، استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے حوالے سے یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 2 روز قبل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024