Saturday, October 19, 2024, 7:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب کی امن مذاکرات کیلئے حوثیوں کو دعوت ایک اچھا قدم ہے: وائٹ ہائوس

سعودی عرب کی امن مذاکرات کیلئے حوثیوں کو دعوت ایک اچھا قدم ہے: وائٹ ہائوس

ریاض میں حوثی ملیشیا کے ارکان کے سعودی عرب کی حکومت سے مذاکرات جاری ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدارتی دفتر ‘وائٹ ہائوس’ نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کے لئے حوثیوں کو مذاکرات کی دعوت کی تعریف کی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے مطابق”ہم سعودی حکومت کی جانب سے یہ قدم اٹھانے اور عمان کی قیادت کی جانب سے مثبت کردار ادا کرنے پر دونوں کی تعریف کرتے ہیں۔”

جیک سلیوان کا کہنا تھا “امریکہ یمنی فریقوں اور اقوام متحدہ کے تعاون سے امن کی مساعی کے لئے سفارتی مدد فراہم کرنے کو باعث فخر سمجھتا ہے۔”

ایران نواز حوثی ملیشیا کے ارکان سعودی عرب کی دعوت پر رواں ہفتے ریاض پہنچے ہیں جہاں پر یمنی حکومت سے مذاکرات کیے جائیں گے۔ یہ 2014 کے بعد حوثیوں کا پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔

banner

یمن میں حوثی باغیوں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم کردہ یمنی حکومت کی فورسز کے درمیان جاری جنگ کے حل کی تلاش میں عمان بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024