Saturday, October 19, 2024, 5:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس پر بیان بازی سے روکنے کیلئے درخواست داخل

ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس پر بیان بازی سے روکنے کیلئے درخواست داخل

سابق صدر ٹرمپ کو اس وقت 91 ویں کرمنل چارجز کا سامنا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس میں بیان بازی سے روکنے کیلئے عدالت میں درخواست داخل کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیشل کونسل جیک اسمتھ نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے بیانات جاری کرنے سے روکیں جن سے گواہان یا دیگر افراد ہراساں یا خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔

جیک اسمتھ کی درخواست ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے اورمداخلت سے متعلق مقدمے کے بارے میں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سال 2024ء میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

banner

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن خراب کرنے اور خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے متعدد معاملات میں اس وقت 91 ویں کرمنل چارجز کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاتھا کہ اُنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024