Saturday, October 19, 2024, 10:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ نے وزٹ ویزے سمیت 45 کیٹیگریز کی فیسیں بڑھادیں

برطانیہ نے وزٹ ویزے سمیت 45 کیٹیگریز کی فیسیں بڑھادیں

5سال کیلئے ویزا فیس پر 101 اور 10سال کی وزٹ ویزا فیس پر126 پاؤنڈز کا اضافہ

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے ہوم آفس نے ویزاکی 45 کیٹیگریزکی فیسیں بڑھادیں۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ماہ کے وزٹ ویزے پر 15 پاؤنڈ فیس بڑھائی گئی ہے جبکہ 2 سال کے وزٹ ویزے پر فیس میں 24 پاؤنڈ اور 5 سال کیلئے ویزا فیس پر 101 اور 10سال کی وزٹ ویزا فیس پر126 پاؤنڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سیٹلمنٹ ویزا فیس میں 308 پاؤنڈز اور آئی ایل آر فیس میں 481 پاؤنڈز اضافہ کردیا گیا

نوویٹر ویزا فیس میں 155 پاؤنڈز، اسٹارٹ اپ ویزا فیس میں 57 پاؤنڈز، گلوبل ٹیلنٹ ویزا فیس 93 پاؤنڈز بڑھائی گئی ہے۔

banner

ٹئیرون میں 93 سے 155پاؤنڈز، ٹئیرون انویسٹر ویزا فیس میں 246 پاؤنڈز اور اسکل ویزا فیس میں 94 پاؤنڈز اضافہ کیاگیا ہے۔

لندن: اسکلڈ ورکرز کی 8 کیٹیگریز میں ویزا فیس پر37 سے 141 پاؤنڈز اضافہ ہوا ہے جبکہ سیزنل ورکر ویزا فیس 39 پاونڈز بڑھائی گئی ہے۔

برطانوی شہریت کی فیس میں بھی 250 پاؤنڈ اضافہ کردیا گیا اور ان ویزا فیسوں میں اضافے کا اطلاق 4 اکتوبر سے ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024