Saturday, October 19, 2024, 2:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جزیلہ اسلم سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات، نوٹیفکیشن بھی جاری

جزیلہ اسلم سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات، نوٹیفکیشن بھی جاری

سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی بھی تشکیل نو ہو گئی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم سپریم کورٹ تعینات کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات ہو گئیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دی ہیں۔جزیلہ اسلم کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبران کی بھی تشکیل نو ہو گئی۔

جسٹس اعجازالاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے ہیں جبکہ جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں۔

banner

اسی طرح جسٹس منیب اختر ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بھی چیف جسٹس آف پاکستان ہوتے ہیں جبکہ کمیشن میں عدالت عظمیٰ کے 4 سینئر ترین ججز بھی بطور رکن شامل ہوتے ہیں۔

کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور بار کونسل کا نمائندہ شامل ہوتا ہے۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی سطح پر ججز کی تقرریاں کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024