Saturday, September 21, 2024, 1:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جاسکتی ہے: بلاول

الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جاسکتی ہے: بلاول

ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے۔

اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ صرف ایک جماعت پارلیمنٹ، اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی فنڈ میں حقیقی نمائندگی کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی معاشی بحران کو سمجھا اور ماضی میں ایک سال کے اندر معاشی بحران کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ نواز شریف کی واپسی پیپلز پارٹی کا پرانامطالبہ ہے، ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، آصف زرداری لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کریں گے۔

banner

ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ معاشی پروگرام میں اشرافیہ کو سبسڈی دینے کے بجائے عوام کو فائدہ پہنچائیں، کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو سبسڈی دینے کے بجائے چھوٹے کسان کو فائدہ پہنچائیں، پیپلزپارٹی کا اپنا مکان منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 20 لاکھ افراد کو گھر ملیں گے، میں ماڈرن پاکستان بنانا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024