Friday, September 20, 2024, 11:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت جلدی رکھنے کی استدعا مسترد

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت جلدی رکھنے کی استدعا مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے جواب طلب

by NWMNewsDesk
0 comment

سلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر دیا۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔

عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بار بار جلد سماعت کی استدعا کی گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک طریقہ کار موجود ہے، کیس مقرر ہو جائے گا۔

banner

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا کے بعد لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے بھی 19 اگست کو سائفر کیس میں عمران خان کو گرفتار کر لیا تھا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024