Saturday, September 21, 2024, 1:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایم ایف کا ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار 

آئی ایم ایف کا ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار 

روک تھام کے اقدامات پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ مانگ لی

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی مالیاتی ادارے نے پیٹرولیم اسمگلنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر رپورٹ طلب کرلی۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روم تھام کے لیے کیے گئے اقدامات پر  وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب کی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے بارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعداد کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10ارب سے زائد کا نقصان ہورہا ہے اس لیے آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ  پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنےسے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہےکہ ماہانہ 143ملین لیٹرپیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے۔ آئی ایم ایف نے  ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024