Saturday, September 21, 2024, 1:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی سینیٹرز کو دفتری امور کے دوران ورزش کا لباس پہننے کی اجازت

امریکی سینیٹرز کو دفتری امور کے دوران ورزش کا لباس پہننے کی اجازت

ڈیموکریٹس کے سینیٹر جان فیٹرمین شارٹس اور ہوڈی پہن کر سینیٹ پہنچے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا میں نئے قانون کے مطابق سینیٹرز دفتری امور کی انجام دہی کے دوران ورزش کا لباس پہن سکیں گے۔

ڈیموکریٹس پارٹی نے سینیٹ میں کام کرنے کی ایک پرانی روایت کو تبدیل کردیا ہے جس کے تحت سینیٹرز کو کوٹ اور ٹائی پہننا پڑتی تھی۔

ایوان میں اکثریتی رہنما چک شومر نے سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز سے کہا کہ چیمبر کے غیر تحریر شدہ ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کی ضرورت نہیں۔

لباس کے انتخاب میں یہ سہولت چیمبر کے تمام قانون سازوں کو میسر ہوگی۔نئے ہدایت نامے کے مطابق ڈیموکریٹس پارٹی کے سینیٹر جان فیٹرمین شارٹس اور ہوڈی پہن کر سینیٹ پہنچے۔

banner

ریپبلکن پارٹی کی رہنما سوزن کولنز نے میڈیا پر نئے ڈریس کوڈ سے متعلق تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بکنی پہن کر ایوان آنے کا سوچ رہی ہیں۔

حالیہ برسوں میں ہاؤس اور سینیٹ نے خواتین کو بغیر آستینوں والا لباس پہننے کیلئے قانون میں نرمی کی تھی۔2019 میں ہاؤس نے الہان عمر کو اسکارف پہننے کی بھی اجازت دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024