Saturday, September 21, 2024, 9:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران میں اسلامی لباس کی خلاف ورزی پر10 سال تک قید کی سزا کا قانون منظور

ایران میں اسلامی لباس کی خلاف ورزی پر10 سال تک قید کی سزا کا قانون منظور

بل کو 3 سال کی آزمائشی مدت کیلئے منظور کیا گیا ہے،توثیق کیلئے بل پاسبان کونسل کو ارسال

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کی پارلیمنٹ نے اسلامی لباس سے متعلق ایک نیا قانون منظور کیا ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کو 10سال تک قید کی سزائوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ نے حجاب اور عفت کی ثقافت کی حمایت کے بل کو 3 سال کی آزمائشی مدت کیلئے منظور کرکے توثیق کیلئے پاسبان کونسل کو ارسال کر دیا ہے۔

بل کے تحت اسلامی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو5 سے 10 سال تک قید، جرمانے اور دیگر سخت سزائیں دی جا سکیں گی، خواتین کیلئے اسلامی ڈریس کوڈ میں سر کو مکمل طور پر ڈھانپنا کہ بال اور گردن نظر نہ آئیں، لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکومت کی جانب سے اس بل پر سختی سے عمل درآمد کیلئے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ، جنہیں ایک مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے۔

banner

یہ بل مہسا امینی نامی 22 سالہ کرد لڑکی کی پولیس حراست ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔

ایران میں مہساامینی کی ہلاکت پر بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں خواتین نے حجاب کی خلاف ورزی کی اور اپنے بال کاٹے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024