Friday, October 18, 2024, 8:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

سیلاب زدگان کیلئے جمع کیے گئے 4 ارب روپے کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام، ذرائع

by NWMNewsDesk
0 comment

قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کیلئے جمع کیے گئے 4 ارب روپے کے فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے، انہوں نے اگست 2022 میں ٹیلی تھون کے ذریعے فنڈز اکھٹے کیے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کی منظوری کی درخواست موصول ہوئی ہے۔کیس کی شکایت کی تصدیق کرکے انکوائری میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شکایت نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے خلاف موصول ہوئی ہے، ٹیلی تھون کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کا کردار واضح نہیں،ان کے ملوث ہونے سے متعلق تحیقیقات جاری ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024