Saturday, September 21, 2024, 7:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی پاکستان کیلئےحیران کن نہیں: سیکرٹری خارجہ

بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی پاکستان کیلئےحیران کن نہیں: سیکرٹری خارجہ

م نے بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے، فروری 2019 میں ہم نے دفاع کیا،

by NWMNewsDesk
0 comment

سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہنا ہے بھارت کی کینیڈا میں دہشتگردی پاکستان کیلئےحیران کن نہیں ہے، دنیا میں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں۔

نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہنا تھا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جو الزام لگایا اس میں کچھ حقیقت ہو گی تو ہی لگایا ہے۔

سائرس قاضی کا کہنا تھا ہم کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے جانے والے اس الزام پر سرپرائز نہیں ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے، ہم نے بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے، فروری 2019 میں ہم نے دفاع کیا، ضرورت پڑی تو پھر کریں گے۔

سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور افغانستان سمیت تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے بھی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024