Saturday, October 19, 2024, 7:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلم 3 ایڈیٹس کے معروف اداکار اکھل مشرا چل بسے

فلم 3 ایڈیٹس کے معروف اداکار اکھل مشرا چل بسے

اکھل مشرا بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے، بھارتی میڈیا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اکھل مشرا کچن میں کام کرتے ہوئے گر کر انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکھل مشرا کی اہلیہ نے ان کی موت کی تصدیق کردی،58 سالہ اکھل مشرا گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔

رپورٹ کے مطابق اکھل مشرا اسٹول پر بیٹھے کچن میں کچھ کررہے تھے جب وہ سلپ ہوکر گر پڑے، اس حادثے میں اداکار کے سر پر چوٹ لگی اور جب انہیں اٹھایا گیا تو کچن میں خون ہی خون تھا۔

banner

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت اکھل کی اہلیہ سوزین برنرٹ شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں جو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے گھر پہنچیں، لیکن تب تک ان کے شوہر جان کی بازی ہار چکے تھے۔

واضح رہے کہ اکھل مشرا نے تھری ایڈیٹس میں لائبریرین ‘دوبے’ کا کردار نبھایا تھا جو آج بھی مقبول ہے۔ اس کے علاوہ وہ کئی معروف فلموں میں بطور معاون اداکار بھی آئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024