Saturday, September 21, 2024, 8:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » واپسی کی تاریخ تبدیل نہيں ہوئی،نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی پاکستان آئیں گے: شہباز

واپسی کی تاریخ تبدیل نہيں ہوئی،نواز شریف 21 اکتوبر کو ہی پاکستان آئیں گے: شہباز

چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کو گالی گلوچ کے سوا کچھ نہ سکھایا

by NWMNewsDesk
0 comment

ابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ تبدیل نہيں کی گئی اور وہ 21 اکتوبر کو ہی پاکستان آئیں گے، نوازشریف مینار پاکستان پر اپنا آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، ترقی کا سفر وہیں سےشروع ہوگا جہاں نوازشریف کے دور میں ختم ہوا تھا۔

لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور ديگر رہنما شریک ہوئے۔اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے پروگرام اور قانونی پیچیدگیوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 2018 میں قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، 2018 میں جھرلو الیکشن ہوئے نوازشریف کا مینڈیٹ چھینا گیا، یہ نوازشریف کو اقتدار سے محروم نہیں کیا گیا بلکہ کروڑوں عوام کو خوشحالی سے محروم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا سفر جہاں رکا ہوا ہے وہاں سے شروع کریں گے، ملک کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرانے نوازشریف پاکستان جائیں گے، نوازشریف وطن واپس آکر وطن کی ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کریں گے، 4سال جو تباہی ہوئی راتوں رات یہ تباہی ٹھیک نہیں ہوسکتی، قوی امید ہے کہ لاہور میں نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال ہوگا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024