Saturday, October 19, 2024, 7:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی، شاداب نائب کپتان برقرار

ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی، شاداب نائب کپتان برقرار

کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 27 ستمبر کو بھارت کے لیے روانہ ہو گی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

انضمام الحق نے بتایا کہ قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

banner

ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی

*بابراعظم (کپتان)

*شاداب خان (نائب کپتان)

*محمد رضوان

*عبداللہ شفیق

*فخر زمان

*حارث رؤف

* افتخار احمد

*شاہین آفریدی

*محمد نواز

*محمد وسیم جونیئر

*حسن علی

*سعود شکیل

*سلمان آغا

*اسامہ میر

ریزرو کھلاڑی

محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہوگئی۔

پاکستان کو ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جب کہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارپ میچز کھیلے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024