Friday, October 18, 2024, 4:31 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » راولپنڈی کی 484 ہاؤسنگ سوسائٹیز میں 336 غیر قانونی قرار، مالکان کیخلاف کارروائیاں

راولپنڈی کی 484 ہاؤسنگ سوسائٹیز میں 336 غیر قانونی قرار، مالکان کیخلاف کارروائیاں

40کے قریب غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات گرا دی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

راولپنڈی شہر کی 336 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی سیف انور جپہ کے مطابق راولپنڈی میں 484 ہاؤسنگ سوسائٹیز آپریٹ کر رہی ہیں جن میں سے 336 غیر قانونی ہیں جبکہ 79 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر غور ہے۔

سیف انور کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں صرف 69 ہاؤسنگ سوسائٹیز قانونی ہیں، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے اور 40کے قریب غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعمیرات گرا دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی اور 8 مالکان کو گرفتارکیاگیا، غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی سوشل میڈیا پر تشہیر روکنےکے لیے بھی ایف آئی اے کو خط لکھا ہے۔

banner

ڈی جی کا مزید کہنا ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےخلاف آپریشن کےدوران 80 مقدمات درج کیے گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024