Saturday, October 19, 2024, 2:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شیخوپورہ: مسافر ٹرین ٹریک پرکھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی

شیخوپورہ: مسافر ٹرین ٹریک پرکھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی

میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین بھی کانٹا تبدیل نہ ہونے پر اسی ٹریک پر آگئی جس پر پہلے سے ٹرین کھڑی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

شیخوپورہ: قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کےقریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین بھی کانٹا تبدیل نہ ہونے پر اسی ٹریک پر آگئی جس پر پہلے سے ٹرین کھڑی تھی، مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی کوشش کے باوجود ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 20 مسافر زخمی ہوئے، 5 زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق غفلت پر ریلوے کے 4 اہلکار معطل کر دیےگئے، جب کہ ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

banner

کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔سیفٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024