Saturday, October 19, 2024, 8:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آذربائیجان کے علاقے کاراباخ میں دھماکے سے 20 ہلاک، جنگ کے دوران انخلا جاری

آذربائیجان کے علاقے کاراباخ میں دھماکے سے 20 ہلاک، جنگ کے دوران انخلا جاری

13 ہزار سے زائد بے گھر افراد ملک میں داخل ہوئے ہیں، آرمینیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آذربائیجان کےعلاقے ناگورنو کاراباخ میں لڑائی کے دوران ایک فیول ڈپو پر دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ جنگ کے دوران علاقے سے آرمینیائی باشندوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

دھماکہ کاراباخ کے علاقے خان کندی میں ہوا جہاں 13 لاشیں ملیں جب کہ 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ 290 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور درجنوں مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے وقت وہاں سیکڑوں افراد جمع تھے۔

banner

اس فیول ڈپو سے ان لوگوں کو ایندھن فراہم کیا جا رہا تھا جو قرہ باغ چھوڑ کر آرمینیا جا رہے ہیں۔

آذربائیجان کی جانب سے خطے کی کئی ماہ سے ناکہ بندی جاری ہے جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی تھی۔

آرمینیا کا کہنا ہے کہ 13 ہزار سے زائد بے گھر افراد ملک میں داخل ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں حکومت نے یہ بھی کہا کہ وہ تمام ضرورت مندوں کو رہائش فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کی فوج نے 19 ستمبر کو ناگورنو کاراباخ پر حملہ کیا اور 24 گھنٹے بعد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024