Saturday, September 21, 2024, 8:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » احتساب عدالت نے مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

احتساب عدالت نے مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اشتہاری قرار دینےکی کارروائی آئندہ سماعت تک کے لیے مؤخر

by NWMNewsDesk
0 comment

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا، مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیےکوششیں کیں مگر ملزم جان بوجھ کر روپوش ہے، ملزم طلبی کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوا، اشتہاری قرار دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست پر 5 اکتوبر تک مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اشتہاری قرار دینےکی کارروائی آئندہ سماعت تک کے لیے مؤخر کر دی۔

banner

خیال رہے کہ بیرون ملک موجود مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنےکا الزام ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024