Saturday, September 21, 2024, 8:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » معروف گلوکارہ شکیرا پر اسپین میں 71 لاکھ ڈالر ٹیکس چوری کا الزام

معروف گلوکارہ شکیرا پر اسپین میں 71 لاکھ ڈالر ٹیکس چوری کا الزام

شکیرا کو اس سے قبل بھی ایک کروڑ 54 لاکھ ڈالر ٹیکس چوری کے الزام کا سامنا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

معروف پاپ اسٹار شکیرا پر اسپین میں 71 لاکھ ڈالر ٹیکس بچانے کیلئے 2018ء میں آمدنی چھپانے کا الزام عائد کردیا گیا۔

بارسلونا میں ہسپانوی پراسیکیوٹر نے ایک بیان میں کہا کہ شکیرا پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹیکس ادائیگی سے بچنے کیلئے ایک آف شور کمپنی کا استعمال کیا۔

بارسلونا میں استغاثہ نے الزام لگایا ہے کہ گریمی جیتنے والی معروف گلوکارہ نے 2012-14ء کی مدت کا نصف سے زیادہ اسپین میں گزارا اور اس لئے انہیں ملک میں ٹیکس ادا کرنا چاہئے تھا حالانکہ اس کی سرکاری رہائش بہاماس میں تھی۔

ہسپانوی ٹیکس حکام نے جولائی میں شکیرا کیخلاف نیا کیس کھولا، گزشتہ 2 ماہ کے دوران جمع کئے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد استغاثہ نے گلوکارہ پر الزامات عائد کرنے کا فیصلہ کیا تاہم فی الحال مقدمے کیلئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

banner

شکیرا کی پیروی کرنیوالی فرم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ گلوکارہ نے ہمیشہ قانون کے مطابق اور اپنے مالیاتی مشیروں کے مشورے پر کام کیا ہے۔

اسپین کے ٹیکس حکام نے معروف فٹبال اسٹارز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو بھی ٹیکس چوری کا مرتکب قرار دیا تھا، دونوں کھلاڑی ٹیکس چوری کے مرتکب پائے گئے تھے تاہم جج کو حاصل اختیارات کے باعث دونوں جیل جانے سے بچ گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024