Saturday, September 21, 2024, 10:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا میں راء اسٹیشن چیف کا نام افشا ہونے کے بعد سابق سربراہ کو زیڈ سیکورٹی لینا پڑ گئی

کینیڈا میں راء اسٹیشن چیف کا نام افشا ہونے کے بعد سابق سربراہ کو زیڈ سیکورٹی لینا پڑ گئی

کینیڈا سے نکالا گیا راء ایجنٹ ایجنسی کے سابق سربراہ سمنت کمار گوئل کا قریبی ساتھی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں کینیڈا سے بے دخل کیے گئے بھارتی ایجنٹ پون کمار رائے کی شناخت ظاہر ہونے کے بعد ان کے قریبی ساتھی سمنت کمار گوئل کو زیڈ کییٹیگری کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

کینیڈین وزارت خارجہ نے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملنے کے بعد بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کیا تھا۔

کیبنیڈا نے بے دخل کیے گئے سفارت کار کی شناخت کینیڈا میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ پون کمار رائے کے طور پر ظاہر کی تھی۔پون کمار رائے کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ“ (R&AW) کے اسٹیشن چیف کے عہدے پر فائز تھے۔

پون کمار کی شناخت طاہر ہونے کے بعد اب ان کے قریبی ساتھی سابق ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (R&AW) کے سربراہ سمنت کمار گوئل کو بھارتی وزارت داخلہ نے زیڈ کیٹیگری کی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

banner

سمنت گوئل کے دور میں بھارت اور بیرون ملک سکھ رہنماؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی تھی۔سمنت کمار گوئل قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے قریبی معتمد ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024