Saturday, October 19, 2024, 5:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آذر بائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق سربراہ کو گرفتار کر لیا

آذر بائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق سربراہ کو گرفتار کر لیا

روبن وردانیان کی گرفتاری کا اعلان بدھ کو سرحدی محافظ سروس نے کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

آذر بائیجان نے نگورنو کاراباخ کی علیحدگی پسند حکومت کے سابق سربراہ روبن وردانیان کو گرفتار کر لیا۔

روبن وردانیان کو فوجی آپریشن کے دوران ہمسایہ ملک آرمینیا فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ آذربائیجان کی سرحدی محافظ سروس کا کہنا ہے کہ وردانیان کو دارالحکومت باکو لے جایا گیا ہے اور دیگر ریاستی اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وردانیان ایک ارب پتی تاجر اور روس میں ایک بڑے انویسٹمنٹ بینک کے مالک تھے، 2022 میں وہ ناگورنو کاراباخ چلے گئے اور رواں سال کے شروع میں استعفیٰ دینے سے پہلے کئی ماہ تک انہوں نے علاقائی حکومت کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ان کی اہلیہ ویرونیکا زونا بینڈ نے اپنے ٹیلیگرام پر بتایا کہ انہیں گزشتہ ہفتے آذربائیجان کی جانب سے کاراباخ کا کنٹرول واپس لینے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا ۔

banner

نگورنو کاراباخ کو بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کے حصے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے لیکن وہاں رہنے والے 120,000 نسلی آرمینیائی اس خطے پر حاوی ہیں، باکو اور یریوان کئی دہائیوں سے خطے پر کنٹرول کے لیے کوشاں ہیں اور دو جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024