Friday, September 20, 2024, 11:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ڈرون پروگرام سے متعلق نیٹ ورک شامل

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ڈرون پروگرام سے متعلق نیٹ ورک شامل

پابندیوں میں ایران اور چین کے کچھ افراد، ترکیے، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی کمپنیاں شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں۔ اس حوالے سے امریکی حکومت نے ایران کے ڈرون پروگرام سے متعلق نیٹ ورک پر پابندی لگادی۔

امریکا نے یوکرین میں روسی حملوں میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے الزام پر ایران کے ڈرون پروگرام سے متعلق نیٹ ورک پر پابندیاں لگا دیں۔ پابندیوں میں ایران اور چین کے کچھ افراد، ترکیے، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی کمپنیاں شامل ہیں

ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں شامل نیٹ ورک ایرانی ڈرون کے حساس پرزوں کی خریداری میں معاون ہے، ایران اپنے ڈرون روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ روس اور ایران دونوں یوکرین میں ایرانی ڈرونز کے استعمال سے انکاری ہیں۔

banner

امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے ضبط کیے جاسکتے ہیں اور ان پر امریکا کے سفر پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024