Saturday, September 21, 2024, 1:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا کا بھارت سے ہردیپ سنگھ قتل کیس تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ

امریکا کا بھارت سے ہردیپ سنگھ قتل کیس تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے بھارتی ہم منصب جے شنکر کی ملاقات

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نےسکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں ایک باربھارت پرزوردیا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے۔

واسنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے بھارتی ہم منصب جے شنکر کی ملاقات میں بلنکن نے اس قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرنے سے متعلق ایک بار پھر زور دیا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے دورہ امریکا ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ان کے ملک کو خالصتان تحریک کے قتل پر شدید دباؤکاسامناہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی ہفتہ وار بریفنگ میں نے اس اہم ملاقات کے حوالے سے تفصیلات میں جانے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے بھارت پرزوردیا ہے کہ نجار کے قتل کیس میں تحقیقات میں تعاون کرے ، اس حوالے سے ہم آئندہ بھی کوشش جاری رکھیں گے۔

banner

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شنکرنے انٹونی بلنک کے علاو ہ امریکی قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیون سے بھی ملاقات کی۔

https://twitter.com/DrSJaishankar/status/1707514015184801942/photo/1

جے شنکر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا امریکا اور بھارت کےباہمی تعلقات میں شاندارپیشرفت سامنے آئی ہے، ہم نے مستقبل کے معاملات پربات کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024