Saturday, September 21, 2024, 1:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی وزیر دفاع کی تنخواہ 1 ڈالر کرنے کی ترمیم ایوان سے منظور

امریکی وزیر دفاع کی تنخواہ 1 ڈالر کرنے کی ترمیم ایوان سے منظور

لائیڈ آسٹن اس وقت سالانہ 2 لاکھ 21 ہزار ڈالر سے زیادہ کماتے ہیں، امریکی میڈیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ایوان نمائندگان نے سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کی تنخواہ ایک ڈالر کرنے کی ترمیم منظور کرلی۔

واشنگٹن میں ایوان نمائندگان نے دفاعی اخراجات کا بل منظور کرلیا جس کے حق میں 218 اور مخالفت میں 110 ووٹ آئے، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی تنخواہ ایک ڈالر کرنے کی ترمیم بھی منظور شدہ بل میں شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لائیڈ آسٹن اس وقت سالانہ 2 لاکھ 21 ہزار ڈالر سے زیادہ کماتے ہیں

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایوان نمائندگان کے بل اور آسٹن کی تنخواہ میں مجوزہ کٹوتی کا سینیٹ میں پاس ہونے کا کوئی امکان نہیں جب کہ پینٹاگون کو بھی اس پر کوئی تشویش نہیں ہے۔

banner

ترمیم پیش کرنے والی ریپبلیکن رکن مارجری گرین نے فوجی بھرتیوں اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے معاملے پر آسٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ریپبلیکن رکن مارجری گرین کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع ہماری فوج کو تباہ کر رہے ہیں، لہٰذا ان کے لیے ایک ڈالر کی تنخواہ بھی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024