Saturday, October 19, 2024, 8:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب اور اسرائیل معاہدے کا بنیادی ڈھانچہ تیار

سعودی عرب اور اسرائیل معاہدے کا بنیادی ڈھانچہ تیار

صدر بائیڈن ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں،ترجمان وائٹ ہاؤس

by NWMNewsDesk
0 comment

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے تمام فریقین نے بنیادی ڈھانچہ تیار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے ممکنہ معاہدے کے لیے ایک “بنیادی فریم ورک” موجود ہے۔ یہ حالیہ تاریخ کے سب سے تاریخی معاہدوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق سعودی حکام یہ بھی چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کا دفاع مضبوط کرنے کیلئے امریکا مدد کرے۔

دوسری جانب قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے مطابق صدر جوبائیڈن کئی مہینوں سے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے عوض فلسطینیوں کو کچھ رعایتیں دی جائیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024