Saturday, October 19, 2024, 4:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ حقیقی معنوں میں ’جھوٹ کی سلطنت‘ ہے: چینی وزارت خارجہ

امریکہ حقیقی معنوں میں ’جھوٹ کی سلطنت‘ ہے: چینی وزارت خارجہ

چین عالمی میڈیا کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے :امریکہ

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ حقیقی معنوں میں ’جھوٹ کی سلطنت‘ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا یہ سخت ردعمل امریکی محکمہ خارجہ کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں بیجنگ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ معلومات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوششوں کے لیے سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے اور یہ خود جھوٹ پر مبنی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی وہ ایجنسیاں جنہوں نے یہ رپورٹ تیار کی تھی، غلط معلومات کا ذریعہ اور ہر طرح کی جنگ کی کمانڈ پوسٹ تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’حقائق نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ امریکہ حقیقی معنوں میں ’جھوٹ کی سلطنت‘ ہے۔‘

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کو جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں کہا کہ چین سنسر شپ، ڈیٹا جمع کرنے (منفی انداز میں) اور غیرملکی خبر رساں اداروں کی خفیہ خریداری کے ذریعے عالمی میڈیا کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024