Saturday, October 19, 2024, 7:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کرلیا

امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کرلیا

بل منظور ہونے سے حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کرلیا، ایوان میں 209 ڈیموکریٹس اور 126 ریپبلکنز نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔

ایوان نمائندگان نے 45 روز کے اخراجات کا بل منظورکیا جبکہ منظور ہونے والے بل میں یوکرین جنگ کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان سے بل منظور ہونے سے حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق اگر حکومتی اخراجات کا یہ بل منظور نہ کیا جاتا تو شٹ ڈاؤن میں وفاقی حکومت کے لاکھوں ملازمین کو گھر بھیج دیا جاتا یا پھر ان سے بغیر معاوضے کے کام جاری رکھنے کی درخواست کی جاتی۔

banner

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان سے منظوری کے بعد اب صدر جو بائیڈن کے دستخط کے ساتھ یہ بل قانون بن جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024