Saturday, September 21, 2024, 1:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لندن: سکھوں کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لندن: سکھوں کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لندن پولیس نے سکھ راہنما گرچرن سنگھ کو گرفتار کرلیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سکھ فار جسٹس اور سکھ فیڈریشن کے زیر اہتمام سکھوں کا لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

مظاہرین نے کینیڈا میں ہر دیپ سنگھ نجر اور برطانیہ میں اوتار سنگھ گھنڈا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا، ہردیب سنگھ نجر کے قتل میں پوری دنیا کے سامنے واضح کردیا ہے کہ بھارت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ بھارت زیادہ دیر سکھوں کو غلام بناکر نہیں رکھ سکتا، سکھ پوری دنیا میں شہادتیں دینے کو تیار ہیں لیکن وہ خالصتان تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

banner

دوسری جانب انڈین ہائی کمیشن کے باہر سکھوں کامظاہرے کے دوران برطانوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکھ راہنما گرچرن سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024