Saturday, October 19, 2024, 12:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پنجاب میں گردوں کی پیوندکاری کا ریکٹ بے نقاب

پنجاب میں گردوں کی پیوندکاری کا ریکٹ بے نقاب

ڈاکٹر فواد ممتاز سمیت آٹھ افراد پرمشتمل گروہ گھنآنا دھندہ کرتا تھا،سنسنی انکشافات

by NWMNewsDesk
0 comment

پنجاب میں گردوں کی پیوندکاری کا ریکٹ بے نقاب ۔۔ اسکینڈل کی تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آ گئے ۔

رپورٹس کےمطابق ڈاکٹر فواد ممتاز سمیت آٹھ افراد پرمشتمل گروہ کوایک خاتون ہیلتھ ورکرکی معاونت بھی حاصل تھی جس کا پراپرٹی ڈیلر شوہر ڈونرز سپلائی کرتا تھااپنا ہی گردہ فروخت کرنے والے دو افراد بھی گینگ کا حصہ بن گئے ۔

گردہ اسکینڈل کی تفتیش کرنے والی پولیس ٹیم کے مطابق ڈاکٹر فواد ممتاز کے فرنٹ مین معذور شخص شوکت نے 65 ملکی و غیر ملکی خریداروں کی سرجریز کروائیں۔ سونیا نامی ہیلتھ ورکر گردہ فروشوں اور خریداروں کی تفصیلات مرتب کرکے کیس تیار کرتی ۔ اس کا پراپرٹی ڈیلر شوہر وحید طاہر ڈونرز کا بندوبست کرتا تھا۔

اب تک کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اپنا ہی گردہ فروخت کرنے والے دو افراد لیاقت اور فاروق اسی گینگ میں شامل ہوئے اور 15 مزید افراد کو قائل کرکے ڈونر بنوایا۔

banner

گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرنیوالے سرغنہ ڈاکٹر فواد ممتاز مرحوم اداکارعمرشریف کی بیٹی سمیت متعدد افراد کے گردوں کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرچکا ہے،نگران وزیرصحت نے مقدمےمیں دہشتگردی دفعات شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024